پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 2 روز کے دوران بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

لاہور(رم نیوز) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور، راولپنڈی، مری، فیصل آباد اور ملتان سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ شہریوں کو آندھی اور آسمانی بجلی کے دوران کھلے مقامات سے دور رہنے اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔