امریکہ اپنے دستخط کی پاسداری کرے، دھمکیاں ملنے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ایرانی وزیر خارجہ

تہران(رم نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک واشنگٹن کا دھمکی آمیز رویہ برقرار رہے گا، حتمی معاہدے پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت بالکل واضح ہے اور امریکہ کو اپنے دستخط کی پاسداری کرنی چاہیے۔ دوسری جانب ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے بھی صدر ٹرمپ کو تنبیہ کی کہ وہ ایرانی عوام سے احترام سے بات کریں ورنہ انہیں بھرپور جواب دیا جائے گا۔