اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور داخلی امن و امان پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق اور وزارتوں کی اہم سمریوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔ کابینہ ڈویژن نے تمام ارکان کو اجلاس کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا