رونالڈو کا خواب ادھورا، سپین پرتگال کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ڈیلاس (رم نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں سپین نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔ ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، تاہم 90 ویں منٹ میں سپین کے میکائیل میرینو نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔اس کامیابی کے ساتھ سپین نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب اس کا مقابلہ بیلجیئم یا امریکہ سے ہوگا۔ دوسری جانب اس شکست نے پرتگال کے ورلڈ کپ سفر کے ساتھ ساتھ رونالڈو کے آخری عالمی کپ کے یادگار اختتام کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا ہے۔