ممبئی(رم نیوز)بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کے دوران ایک پرانی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 ملی میٹر سے زائد ریکارڈ بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس پر محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے طلبہ کی حفاظت کے پیشِ نظر تمام اسکول اور کالج بند کر دیے ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔
شدید بارشوں کے باعث ممبئی میں رہائشی عمارت گر گئی، ریڈ الرٹ جاری