سابق ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا قم میں آغاز

قم (رم نیوز) ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی آخری رسومات کا باقاعدہ آغاز قم میں ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، ممتاز مذہبی شخصیت آیت اللہ جوادی آملی نے قم کی مسجدِ جمکران میں ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی، جس میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔ قم میں ان آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد میتوں کو تدفین کے لیے عراق منتقل کیا جائے گا۔