اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سمیڈا کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے سمیڈا کو ہدایت کی کہ وہ ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کا حصول آسان بنائے اور ان کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہنگامی بنیادوں پر دور کرے۔ انہوں نے کسانوں کو اجناس کی پراسیسنگ کی آگاہی دینے اور نوجوانوں بالخصوص خواتین انٹرپرینیورز کو صنعتی معاونت فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔
چھوٹے کاروباروں کا فروغ, وزیراعظم کی سمیڈا کو قرضوں اور برآمدات میں معاونت تیز کرنے کی ہدایت