ڈھائی لاکھ سے زائد عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن مکمل

لاہور(رم نیوز) ملک بھر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حج رجسٹریشن کے روایتی نظام کو بدل دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں محض 15 دنوں کے اندر ڈھائی لاکھ سے زائد عازمین نے اپنے موبائل اور کمپیوٹر کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس آسان ڈیجیٹل نظام کی بدولت صرف گزشتہ ایک روز میں 12 ہزار 880 عازمین نے گھر بیٹھے کامیابی سے درخواستیں جمع کرائیں۔ اب تک ہونے والی رجسٹریشنز میں سے 1 لاکھ 87 ہزار عازمین نے سرکاری جبکہ 63 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کو ترجیح دی ہے۔