بلوچستان: لورالائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

کوئٹہ(رم نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز لورالائی سے 31 کلومیٹر مشرق میں تھا۔