میگا ایونٹ کا سنسنی خیز مرحلہ،فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹاپ 8ٹیموں کا فیصلہ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا

نیو یارک(رم نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے 23 ویں ایڈیشن کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، جہاں مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت غیر متوقع طور پر ایونٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔ وینکوور میں کھیلے گئے آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کے خلاف فتح سمیٹ کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی آخری ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اب کھلاڑی دو روز آرام کریں گے جس کے بعد جمعے کی شب سے میدان دوبارہ سجے گا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا، جبکہ دیگر میچوں میں سپین اور بیلجئم، انگلینڈ اور ناروے، اور آخری میچ میں سوئٹزرلینڈ اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مدمقابل آئیں گے۔ یہ مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے۔