نیویارک(رم نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا سے ملاقات کی، جس میں انسدادِ منشیات اور سکیورٹی امور پر موثر کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پولیس ٹریننگ، ویزا مسائل کے ترجیحی حل، اور باہمی تعاون کے لیے ایک 'جوائنٹ ورکنگ گروپ' تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ، منی لانڈرنگ، جرائم پیشہ نیٹ ورکس، غیر قانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ کی روک تھام کے لیے بھی مشترکہ اشتراکِ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے دونوں ممالک کے امیگریشن سربراہان فوری رابطہ کریں گے۔
پاک سری لنکا وزرائے داخلہ ملاقات: ویزا مسائل کے حل اور جرائم کے خلاف مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ