کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس 2700 سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 1 لاکھ 83 ہزار 528 کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی انڈیکس 1199 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 86 ہزار 255 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ ، ہنڈرڈ انڈیکس 2700 پوائنٹس نیچے گر گیا