واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں ترکیہ پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ترکیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے 2020 میں روس سے ایس 400 دفاعی نظام خریدنے پر ترکیہ کی دفاعی صنعت اور حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ دوسری جانب، اسرائیل نے امریکا سے اس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکہ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور ایف 35 طیارے دینے کی رضا مندی