ایران پر نئے امریکی حملے ناگزیر تھے: نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے

انقرہ(رم نیوز) نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر واشنگٹن کا سخت ایکشن بالکل مناسب تھا۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے بیان پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو نے ہمیں مایوس کیا، ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کو کسی کی ضرورت نہیں تھی۔