سندھ کے تعلیمی بورڈز میں روایتی امتحانی طریقہ کار ختم کرنے کی تیاری

کراچی (رم نیوز) سندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں روایتی امتحانی نظام کو ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں اور صوبے بھر کے بورڈ چیئرمینز نے شرکت کی۔ منصوبے کے تحت امتحانی نظام میں میرٹ اور شفافیت کے لیے 'ای مارکنگ' متعارف کرائی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے مطابق، اس منصوبے کی تجاویز حتمی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کو بھیجی جا رہی ہیں، جبکہ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کو اس پروجیکٹ کا فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے۔