قومی ٹیسٹ سکواڈ آج اسلام آباد میں اکٹھا ہوگا، کل سے ٹریننگ کا آغاز

راولپنڈی(رم نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اراکین دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے آج اسلام آباد میں اکٹھے ہو رہے ہیں، جہاں کل سے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگا۔ قومی سکواڈ 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا، جہاں 18 جولائی سے چار روزہ پریکٹس میچ جبکہ 25 جولائی اور 2 اگست سے دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ اس دورے کے فوراً بعد پاکستان ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 19 اگست، 27 اگست اور 9 ستمبر سے تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شان مسعود، امام الحق، محمد رضوان، ساجد خان، عامر جمال اور محمد عباس سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔