ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم، اب اپنا کام کرنا ہوگا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

انقرہ (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اب مزید وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔ انقرہ میں نیٹو چیف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں امریکی فوج نے کارروائی کر کے ایران کی تمام قیادت کو ختم کر دیا ہے اور اب وہاں نئے لوگ ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف مدد نہ کرنے پر نیٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ اسپین کو خراب شراکت دار قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ امریکی تجارت ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔