پاکستان کا اقوام متحدہ میں جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی اقدامات پر زور

نیویارک(رم نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے مؤثر اور بلاامتیاز عالمی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنسی تشدد کو جنگ کے دوران خوف اور جبر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جس کے متاثرین کو انصاف اور مکمل معاونت فراہم کرنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خواتین کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی انسانی قانون پر مکمل عملدرآمد پر بھی زور دیا۔