کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل

کوئٹہ (رم نیوز) امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس کو آج عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف کوئٹہ سے روانگی روکی گئی ہے بلکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے جیکب آباد کے مقام پر ہی کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی یہ معطلی عارضی ہے اور یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو اولیت دیتے ہوئے کیا گیا ہے۔