وزیر داخلہ محسن نقوی کی یواین سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی امن و سکیورٹی پر گفتگو

نیویارک (رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مغربی ایشیا کے تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں اور یو این امن مشنز میں پاکستانی دستوں کی لازوال خدمات پر بات چیت کی گئی۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طویل المدتی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان علاقائی استحکام کے لیے کوشاں ہے، تاہم امن مشنز کی کامیابی کے لیے انہیں حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور درکار وسائل کی فراہمی ضروری ہے۔