پشاور میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک ، کے پی کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

پشاور (رم نیوز) محکمہ موسمیات نے کے پی کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ پشاور، مردان، سوات، ایبٹ آباد اور وزیرستان سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت پشاور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بنوں میں 42، چترال میں 35 اور مالم جبہ میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔