کے پی کے بالائی اضلاع میں ہائی الرٹ، پشاور میں دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر پابندی

پشاور (رم نیوز) ضلعی انتظامیہ نے مون سون کی وجہ سے پشاور بھر کے دریاؤں، ڈیموں اور نہروں میں نہانے اور بوٹنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔ دوسری طرف پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے باعث گلیشیئر پگھلنے اور جھیلیں پھٹنے کے خطرے کے پیشِ نظر چترال، سوات، دیر اور مانسہرہ سمیت بالائی اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے امدادی اداروں کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔