اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمان نے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کروشین قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جبکہ کروشیا کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق