نیویارک(رم نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل میچ اب صرف فٹبال تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ اس بار نیویارک نیو جرسی سٹیڈیم میں 19 جولائی کو تاریخ کا پہلا شاندار 'ہاف ٹائم شو' بھی دیکھنے کو ملے گا۔ اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر کی مقبول ترین شخصیات جیسے جسٹن بیبر، بی ٹی ایس، شکیرا، میڈونا اور کولڈ پلے اپنی پرفارمنسز سے سٹیڈیم میں موجود لاکھوں اور ٹی وی اسکرینز پر موجود اربوں مداحوں کا لہو گرمائیں گے۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور عالمی پاپ سٹار جسٹن بیبر کا کہنا ہے کہ اس شو کے انعقاد کا اصل مقصد عالمی سطح پر بچوں کے لیے کھیلوں اور خاص طور پر معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے فنڈز اور شعور بیدار کرنا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ، 19 جولائی کو شاندار 'ہاف ٹائم شو' بھی دیکھنے کو ملے گا