مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 59ویں برسی: صدر اور وزیراعظم کاخراجِ عقیدت

اسلام آباد(رم نیوز) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی قومی، سیاسی اور سماجی خدمات پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ فاطمہ جناح تاریخ کے نازک دور میں استقامت کی علامت بنیں اور انہوں نے سماجی رکاوٹیں عبور کر کے برصغیر کی خواتین کو تحریک آزادی میں متحرک کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائدِ اعظم کے شانہ بشانہ ان کی انتھک جدوجہد اور بے خوف کردار تحریکِ پاکستان کا قابلِ فخر باب ہے، اور وہ آج بھی خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔