دورہ ونڈیز، قومی کرکٹ سکواڈ کا راولپنڈی میں پریکٹس سیشن، روانگی 13 جولائی کو شیڈول

راولپنڈی (رم نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اپنی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ نے پہلے تربیتی سیشن کے دوران تین گھنٹے تک بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی سخت مشقیں کیں۔ مینیجمنٹ کے مطابق یہ تربیتی کیمپ 12 جولائی تک جاری رہے گا، جبکہ کھلاڑیوں کی میچ پریکٹس اور فارم کو پرکھنے کے لیے 10 اور 11 جولائی کو ایک دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلا جائے گا۔قومی ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت کے لیے 13 جولائی کو روانہ ہوگا۔