کوئٹہ(رم نیوز) بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ پشاور سے آنے والی ٹرین کو جیکب آباد روک لیا گیا ہے۔ متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی سو فیصد رقم واپس کی جا رہی ہے۔
ٹریک کی خرابی: کوئٹہ سے ملک بھر کے لیے ٹرین آپریشن مسلسل دوسرے روز بھی بند