مشہد: لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہلخانہ کی تدفین مکمل

مشہد (رم نیوز)ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو نجف اور کربلا میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ ان کا جسدِ خاکی ایرانی فضائیہ کے طیاروں کے حصار میں مشہد پہنچایا گیا تھا۔ تدفین کے موقع پر مشہد کی سڑکوں پر لاکھوں افراد کا سمندر امڈ آیا۔ آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ حملے میں جاں بحق ہونے والے ان کے اہلخانہ، جن میں ان کی بیٹی، داماد، بہو اور ڈیڑھ سالہ نواسی شامل ہیں، کے تابوت بھی لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں لائے گئے۔