گرمی اور حبس میں اضافے کا خدشہ: پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

لاہور(رم نیوز)پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جولائی کے دوران ہیٹ ویو اور شدید حبس کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے کنٹرول رومز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے، جبکہ تھل، چولستان اور جنوبی پنجاب میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کاؤنٹرز قائم کر کے او آر ایس اور ادویات فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ شدید گرم اضلاع میں درجہ حرارت کم کرنے کے لیے سموگ گنز پہنچائی جا رہی ہیں۔ شہریوں کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی گئی ہے۔