دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیسٹ سکواڈ نے راولپنڈی میں تیاریاں شروع کر دیں

راولپنڈی(رم نیوز) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اپنی بھرپور تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی سخت مشقیں کی۔ پاکستانی ٹیم کا یہ تربیتی کیمپ 12 جولائی تک راولپنڈی میں جاری رہے گا، جس کے بعد ٹیم ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم اس دورے کے دوران میزبان ملک کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، جس کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہو گا۔