واشنگٹن(رم نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو روکنے کے لیے پاکستان، قطر، ترکی، مصر اور سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں۔امریکی ویب سائیٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق، یہ پانچوں ممالک دونوں فریقین کے مابین جوہری مذاکرات کی بحالی اور تکنیکی سطح پر بات چیت دوبارہ شروع کرانے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے امریکی حملوں کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ دوسری طرف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجودہ کشیدگی کے باوجود اس تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے اور تکنیکی مذاکرات جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔
امریکہ ایران تنازع، پاکستان اور خلیجی ممالک کی ثالثی، صدر ٹرمپ بھی سفارتی حل کے خواہاں