کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم اس دوران شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس سے گرمی کی شدت میں جزوی کمی متوقع ہے۔
شہرِ قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کا امکان