پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد(رم نیوز)حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے اور ڈیزل میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول پر لیوی بھی 9 روپے 36 پیسے بڑھا کر 80 روپے فی لٹر کر دی ہے۔