خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں:اقوام متحدہ میں عاصم افتخار کا دوٹوک مؤقف

نیویارک (رم نیوز) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ایران کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطے کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے خطاب میں عاصم افتخار نے واضح کیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں تاکہ مسائل کا پرامن حل نکالا جا سکے۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے تمام فریقین سے شدید صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ایسا کوئی بھی قدم نہ اٹھایا جائے جس سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت' مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا ایک بہترین اور واضح روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔