پنجاب میں بادل 13 جولائی تک برسیں گے

لاہور (رم نیوز)ٰ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سسٹم سرگرم ہے جو 13 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں گزشتہ رات سے تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی مزید بارش کا امکان ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔بارشوں کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ ایم ڈی واسا کی ہدایت پر لاہور میں آپریشنل سٹاف نکاسِ آب کے لیے فیلڈ میں سرگرمِ عمل ہے۔