اسلام آباد (رم نیوز )مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 231 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 242 روپے 33 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔
مٹی کا تیل 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری