ٹوکیو/تائی پے (رم نیوز) طاقتور سمندری طوفان 'باوی' نے جاپان کے جنوبی جزائر میں شدید بارشوں اور 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے ساتھ تباہی مچا دی، جس سے اوکیناوا میں 24 ہزار گھر بجلی سے محروم اور 345 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ دوسری طرف طوفان کا رخ تائیوان کی طرف ہونے پر وہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر 14 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تائیوان میں احتیاطی تدابیر کے طور پر 920 بین الاقوامی اور تمام اندرون ملک پروازیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ دونوں ممالک میں امدادی ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں۔
طوفان 'باوی' کی جاپان میں تباہی، تائیوان میں ہائی الرٹ