پاکستان نے ایل این جی کا پانچواں سپاٹ کارگو حاصل کر لیا

اسلام آباد (رم نیوز) پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کا ایک اور کارگو خرید لیا ہے۔سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے مطابق برٹش پیٹرولیم (بی پی) سنگاپور نے 18.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سب سے کم بولی دے کر 1 لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر ایل این جی کارگو کی فراہمی کا یہ ٹینڈر اپنے نام کیا ہے۔ یہ کارگو 15 اور 16 جولائی کو پورٹ قاسم کے پی جی پی سی ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔بی پی سنگاپور کا یہ کارگو موصول ہونے کے بعد جہاں سپاٹ مارکیٹ سے آنے والے کارگوز کی تعداد 5 ہو جائے گی۔