فیفا ورلڈ کپ, بیلجیئم کو شکست، سپین سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لاس اینجلس(رم نیوز)فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سپین نے بیلجیئم کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ میں سپین کی جانب سے فیبیان نے 30 ویں اور مرینو نے 88 ویں منٹ میں گول سکور کیے۔ بیلجیئم کے ڈی کیٹالا نے 41 ویں منٹ میں واحد گول کر کے مقابلہ برابر کیا تھا، جو اس ٹورنامنٹ میں سپین کے خلاف ہونے والا پہلا گول بھی تھا۔ سپین سے قبل فرانس بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔