اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی قطر روانہ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم اپنے اس دورے کے دوران قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر قطری شاہی خاندان اور وہاں کے عوام سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ قطر روانہ ہو گئے