بلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ پولیو مہم شروع

کوئٹہ(رم نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سات روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق یہ مہم صوبے کی 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں چلائی جا رہی ہے، جہاں 7 لاکھ 30... اگے پڑھیں ہزار 670 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کوارڈینیٹر ای او سی انعام الحق کے مطابق مہم کے دوران کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن اور برشور میں بچوں کو ویکسین دی جائے گی، جس کے لیے 2 ہزار 700 فیلڈ ٹیمیں ہیں۔۔