سٹاک مارکیٹ ، ہنڈرڈ انڈیکس 2700 سے زائد پوائنٹس گر گیا

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز شدید ترین مندی کے ساتھ ہوا ہے۔ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس 2700 سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 448 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کا اختتام 982 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس پر ہوا تھا،