کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان

کراچی(رم نیوز) شہرِ قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے اور مختلف مقامات پر ہلکی بوندا باندی کی توقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ساحلی شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔