ایشین انڈر 18 والی بال ،قازقستان کے خلاف گرین شرٹس کی فتح، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ہائیکو (رم نیوز)ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کر لی ہے، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ گروپ مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اور قازقستان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے شروع سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ ایک انتہائی یک طرفہ مقابلے میں پاکستان نے قازقستان کو سٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے پچھاڑ دیا۔پاکستانی ٹیم کی جیت کا سکور کچھ یوں رہا،پہلا سیٹ: 14-25،دوسرا سیٹ: 12-25، تیسرا سیٹ: 9-25تھا۔ مسلسل دو گروپ میچز میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے اگلے مرحلے (کوارٹر فائنل) میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا گروپ میچ کل تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔