ڈھاکہ (رم نیوز) بنگلہ دیش میں جاری طوفانی بارشوں اور بدترین سیلاب نے وسیع پیمانے پر جانی و مالی تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 52 افراد جاں بحق اور 10 لاکھ سے زائد شہری بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک کے 7 اضلاع اس وقت شدید سیلاب کی زد میں ہیں، جہاں سب سے زیادہ نقصان کاکس بازار میں ہوا ہے۔ سیلابی ریلوں نے سڑکوں اور پلوں کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے، جس کے باعث 2 لاکھ 67 ہزار 918 خاندان پانی میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ زمینی راستے منقطع ہونے کے بعد بنگلہ دیشی فوج اور بحریہ نے کشتیوں کی مدد سے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے محصور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان تک خوراک، ادویات اور پینے کا صاف پانی پہنچایا جا رہا ہے۔
بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاری,اموات 52 ہو گئیں، 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر