حملوں کے باوجود ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مسلسل حملوں اور بحری ناکہ بندی کے باوجود کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دو دن پہلے ایک معاہدہ طے پا رہا تھا مگر ایرانی مطالبے پر بات چیت آگے بڑھانی پڑی۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہیں، جس کے دوران ایران کے محفوظ ترین زیرِ زمین جوہری مرکز 'کوہ کولانگ گزلا' کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول اور وہاں سے گزرنے والے کارگو پر 20 فیصد فیس وصول کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔