پاکستان سٹاک مارکیٹ: ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار کی سطح پر آگیا

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ گراوٹ کے ساتھ 1 لاکھ 76 ہزار 553 پوائنٹس کی سطح پر گر گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو بھی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی تھی اور انڈیکس 2314 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 79 ہزار 927 کی سطح پر بند ہوا تھا۔