پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 ٹکراؤ آج کراچی میں ہوگا

کراچی(رم نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج شام 7 بجے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستانی کپتان فضا فیاض نے سیریز کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے اچھے نتائج کی امید ظاہر کی۔ دوسری جانب، جنوبی افریقی کپتان میکا فین فارسٹ نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موقع ملا تو وہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے ملنا پسند کریں گی۔