ورلڈ کپ سیمی فائنل: فرانسیسی اٹیک اور سپینش دفاع کا بڑا معرکہ آج رات

ارلنگٹن (رم نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا پہلا سیمی فائنل آج رات ٹھیک 12 بجے فرانس اور سپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس اہم مقابلے میں جہاں فرانس کے کایلیان ایمباپے اور ان کا طوفانی اٹیک ایکشن میں ہوگا۔ سپین کے نوجوان لامین یامال اور ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے مضبوط دفاع ان کا راستہ روکنے کی کوشش کرے گا۔یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کی رات ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا، جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 20 جولائی کو فائنل معرکے میں ہوگا۔