کراچی (رم نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔شہر میں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں بوندا باندی کی پیشگوئی، مطلع ابر آلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان